اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں چار مبینہ دہشتگردوں سمیت 55 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 55 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ شرپسندوں کے خلاف کارروائی نیو کراچی، لیاری، بھینس کالونی، موچکو اور دیگر علاقوں میں کی گئی جہاں سے مجموعی طور پر 55 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئےتھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 دہشتگرد بھی شامل ہیں جو ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے تاہم ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲